اورنگ آباد:ٹاؤن ہال کارپوریشن کے روبرو واقع درگاہ حضرت سید حضوری شاہ 
بابا کا ۱۶۳؍ واں سالانہ عرس حسب نظام العمل مورخہ ۹؍ جون بمطابق۲۱؍ شعبان 
المعظم بروزمنگل مقرر ہے ۔ ۹؍ جون بروز منگل بعد نماز عصر قرآن خوانی 
و بعد
 نماز مغرب صندل مالی و بعد نماز عشاء میلاد شریف و تبرک تقسیم ہوگا ۔ بعد 
تقسیم چراغاں و محفل سماع کا انعقاد ہوگا ۔ ختم شریف وداع ، معتقدین حضرت 
سے شرکت کی گذارش حاجی محمد اعظم خان متولی درگاہ حضوری شاہ ؒ  نے کی ہے ۔